سکھر(این این آئی)سکھر میں لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا گیا۔سول اسپتال سکھر میں ڈاکٹر رفیق میمن اور ان کی ٹیم نے آپریشن کرکے لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال دیا۔ڈاکٹر رفیق میمن نے اس حوالے سے بتایا کہ طبیعت
خراب ہونے پر لڑکی کو اسپتال لایا گیا تو آپریشن کرنے پر اس کے پیٹ سے بالوں کا گچھا ملا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ کے پیٹ میں آٹھ سال سے بالوں کا گچھا موجود تھا۔لڑکی کے والد نے بتایاکہ بیٹی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، اپنے بال نوچ کر کھاتی تھی۔