جھنگ (آن لائن) فیسکو حکام نے ایک غریب کسان کو 7 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا ہے جس کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا اور کسان بل دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی کسان شیر محمد گائوں بطوچرا کھیوا کو فیسکو حکام نے زرعی ٹیوب
ویل میٹر نمبر3135880 جبکہ کنزیومر نمبر21609 اور حوالہ نمبر 3153802Rکو ماہ جنوری کا بل 7 لاکھ بھیجا ہے بل دیکھتے ہی غریب کسان کو غشی کے دورے پڑنے شروع ہوگئے۔ کسان نے بتایا کہ پچھلے مہنے 2لاکھ 21 ہزار سے زاہد بل دیا تھا جس پر فیسکو حکام نے بھاری رشوت لی تھی کہ بل کم کریں گے اب مزید رشوت کی خاطر اسی کسان کو 7 لاکھ بل بھیج دیاہے اورجس دیکھ کر کوئی ہوش نہیں ہے جبکہ مقامی سیاستدان بی بی بھروانہ اور اس کی ماں سلیم بی بی بھی کرپٹ حکا کو لگام دینے میں دلچسپی نہیں دکھائی کیونکہ یہ بھی کرپٹ مافیا کا حصہ ھیں کسان نے عمران خان اور حماد اظہر وزیر بجلی سے مطالبہ کیا ھے کہ بھاری بل بھیجنے والوں کے خلاف کاروائی کریں اور رشوت خور عملہ کو معطل کریں تاکہ کسانوں کا استحصال رک سکے۔