جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ رجوع کرنے کا اعلان

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف لاہور ہائی کورٹ رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف کی شخصی ضمانت پر نواز شریف باہر گئے، نواز شریف کا باہر جانا مکمل فراڈ تھا، نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا، نواز شریف کے باہر بھیجنے کے فراڈ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ،ایک لاکھ64ہزار گاڑیاں مری میں

داخل ہوئیں، ہم نے 13نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے ہیں، ملک میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں، کالام،ناران،سوات اور دیگرمقامات پر سیاحوں کا رش ہے،کورونا کی پانچویں لہر میں لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا،صورتحال کو باریک بینی سے مانیٹرکررہے ہیں،ملک میں تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی شخصی ضمانت پر نواز شریف باہر گئے، نواز شریف کا باہر جانا مکمل فراڈ تھا، نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا، وہ ملک سے فراڈ کے ذریعے نکلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی صحت کی رپورٹس مسترد کردیں، نواز شریف کے باہر بھیجنے کے فراڈ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں اور شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ طلبی پر درخواست دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی فیملی سے پاکستانی ہائی کمیشن نے رابطہ کیا لیکن انہوں نے رپورٹس نہیں دیں، پاکستان ایمبیسی نے دو بار رابطہ کیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا، اب شہبازشریف اپنے بیان کے مطابق نوازشریف کو پاکستان لانے کے اقدامات کریںے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سانحہ مری میں تقریباً22افراد جان کی بازی ہار گئے، مری میں5گاڑیوں کے ساتھ واقعات پیش آئے، اموات کاربن مونو آکسائیڈ کی وجہ سے ہوئیں، وزیراعظم نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیاہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ وزارت داخلہ کے مطابق ایک لاکھ64ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں، ہم نے 13نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے ہیں، ملک میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں، کالام،ناران،سوات اور دیگرمقامات پر سیاحوں کا رش ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی پانچویں لہر میں لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا،صورتحال کو باریک بینی سے مانیٹرکررہے ہیں،ملک میں تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…