اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’ ’پری زاد‘‘‘ کی آخری قسط بھی سینما میں دکھانے کا اعلان

datetime 11  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی سینما انڈسٹری میں نیا ٹرینڈ چل پڑا اور اب ’سنگ ماہ’ کے بعد مقبول ڈرامے ’پری زاد‘ کی آخری قسط کو بھی سینمائوں میں دکھانے کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان میں گزشتہ دو سال سے ڈراموں کو سینمائوں میں دکھانے کا رجحان چل پڑا ہے اور گزشتہ دو سال کے دوران ’میرے پاس ہو، عہد وفا اور سنگ ماہ’ جیسے ڈرامے سینمائوں میں دکھائے جا چکے ہیں۔’سنگ ماہ‘ کو

تین دن قبل ہی 7 اور 8 جنوری کو پیش کیا گیا تھا اور اس کی پہلی قسط کو بڑے پردے پر پیش کیا گیا تھا۔اس سے قبل 2020 کے آغاز میں مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’عہد وفا‘ کی آخری قسطوں کو سینمائوں میں پیش کیا گیا تھا اور اب ہم ٹی وی نے مشہور ڈرامے ’پری زاد‘ کی آخری قسط بھی بڑے پردے پر دکھانے کا اعلان کردیا۔ہم ٹی وی نے ’پری زاد‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ 2021 کے مقبول ترین ڈرامے کی آخری قسط کو 22 جنوری کو بڑے پردے پر پیش کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق سینمائوں میں آخری قسط کو ٹی وی سے قبل نشر کیا جائے گا۔’پری زاد‘ کو 22 جنوری کو ملک بھر کے سینماو?ں میں ریلیز کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر ڈرامے کی آخری قسط کو چند دن تک بڑے پردے پر دکھایا جائے گا۔ایک طرف جہاں پاکستانی سینمائوں میں ڈرامے دکھانے کا رواج چل پڑا ہے، وہیں بڑے پردے پر گزشتہ دو سال سے انتہائی کم پاکستانی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں۔مارچ 2020 میں کورونا کی وجہ سے سینمائوں کی بندش کے بعد نومبر 2021 میں 18 ماہ بعد پہلی پاکستانی فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں بڑے پردے پر ریلیز کی گئی تھی، جس نے درمیانے درجے کی کمائی کی۔اگرچہ پاکستان میں گزشتہ چار ماہ سے سینما کھلے ہوئے ہیں، تاہم تاحال بڑے بجٹ کی کوئی دوسری پاکستانی فلم ریلیز نہیں کی گئی اور چند فلموں کی نمائش کا اعلان کرکے ان کی ریلیز موخر کردی گئی۔اب پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز ہوچکا ہے اور یومیہ کورونا کیسز میں بھی 10 دن سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر سینما پھر سے بند کردیے جائیں گے۔تاہم تاحال حکومت نے لاک ڈائون لگانے یا سینمائوں کو بند کرنے کا عندیہ نہیں دیا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…