بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

اضافی نمبر نہ ملنے پر حافظ قرآن طالبہ عدالت پہنچ گئی

datetime 10  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) کوئٹہ کی بولان یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنے پر طالبہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے وفاق اور پی ایم سی ودیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔پیر کو سپریم کورٹ میں بولان یونیورسٹی کوئٹہ میں طالبہ کی جانب سے میڈیکل میں داخلہ نہ ملنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار مسماۃ شہلا نے کہا کہ حافظہ قرآن کوٹہ کے 20نمبرز اضافی مل جاتے

تو میرٹ پر داخلہ ہوجاتا۔سپریم کورٹ نے حفظ قرآن کی بنیاد پر تعلیمی اداروں میں داخلوں پر اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ حفظ قرآن کی بنیاد پر میڈیکل و دیگر جامعات داخلہ میں اضافی نمبرز کیوں دیئے جائیں؟ عدالت نے وفاق، پاکستان میڈیکل کمیشن ودیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے فریقین کو سن کر ہی فیصلہ دیں گے، حافظ قرآن کو 20نمبرز زیادہ کیوں دیں؟ امام مسجد لگانا ہو یا لیکچرر رکھنا ہو یہ قابلیت دیکھی جاسکتی ہے۔درخواست گزار مسماۃ شہلا کا مؤقف تھا کہ میرٹ کیلئے حافظ قرآن کوٹہ کے20اضافی نمبرزنہیں دیئے گئے، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ بتائیں کیا حافظ قرآن طالب علم بہتر ڈاکٹر بن جائے گا؟۔عدالت نے کہاکہ حافظ قرآن ہونا مقدس ہے مگر اس بنیاد پر میڈیکل میں داخلہ کیوں دیا جائے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہوجائے گا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ گھبراتے کیوں ہیں؟ مذہب تو آسانی پیدا کرتا ہے، بعد ازاں سپریم کورٹ رجسٹری نے مسماۃ شہلا کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ حافظ قرآن کو داخلے کیلئے اضافی نمبروں سے متعلق سماعت الگ ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…