بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

3 ماہ میں نئے الیکشن ہوں گے یا نیا وزیر اعظم آئے گا،تہلکہ خیز پیش گوئی

datetime 10  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(آن لائن)مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ آنے والے تین ماہ اہم ہیں بہت کچھ ہونے والا ہے،نئے الیکشن ہوں گے یا نیا وزیر اعظم آئیگا۔پیر کے روز سندھ ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ آنے والے

تین ماہ اہم ہیں بہت کچھ ہونے والا ہے، اب بھی کہہ رہا ہوں کہ تین ماہ اہم ہیں بہت کچھ ہونے والا ہے،یا تو حکومت رہے گی یا گھر جائے گی، عمران خان ہوگا یا نہیں اسی تین ماہ میں فیصلہ ہونا ہے،منظور وسان کا کہنا تھا کہ گڑبڑ کچھ زیادہ ہے، حالات بہت خراب ہوتے نظر آرہے ہیں،کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ تین ماہ میں ایسی کوئی راہ نکل سکتی ہے ۔حکومت یا اپوز یشن کے لئے مائنس ون بھی ہوسکتا ہے ماضی میں ایسا ہوا ہے کہ ایک ہی مدت میں دو وزیراعظم رہے ہیں،ان تینوں مہینوں میں نئے الیکشن کا اعلان ہوگا یا نیا وزیر اعظم آئیگاان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی اسرار پر لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے،ہمارے ساتھ اے این پی بھی ہوگی،اب تو دھمال لگے گی اور ایسی دھمال ہوگی کہ کوئی نہیں بچے گا۔ ہم تو چاہتے ہیں مارچ تک ہو مگر ہوسکتا ہے کہ فروری کے اینڈ تک بھی کچھ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…