جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بچوں کی محبت میں اندھے نہ ہوں اور ان پر نظر ضرور رکھیں شاہد آفریدی نے والدین کے نام اہم پیغام جاری کردیا

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بچوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی محبت میں اندھے نہ ہوں اور ان پر نظر ضرور رکھیں۔شاہد خان آفریدی نے اپنے بیان میں بچوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی

محبت میں اندھے نہ ہوں اور ان پر نظر ضرور رکھیں۔اپنے بیان میں سابق کپتان نے بچوں کے سال میں دو مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کل بچوں میں منشیات کا استعمال بہت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہوا، نظر آرہا ہے، ہمیں اپنے بچوں پر نظر رکھنی چاہیے اور باہر ہونے والی ان کی سرگرمیاں بھی سب کے علم میں لازمی ہونی چاہیے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں والدین اور اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو آپ کیلئے ہے کیونکہ اسکول، کالج، یونیورسٹی کے ٹیچرز کا کردار بھی والدین کی طرح ہوتا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر بہت سارے کیسز سننے کو ملے ہیں جس میں بچوں کا منشیات استعمال کرنے کا تذکرہ کیا گیا، جبکہ بہت سے والدین نے پولیس اسٹیشن جا کر اپنے بچوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو ہم سب کے لیے بہت بڑی پریشانی ہے، ہم اپنی اولاد سے محبت ضرور کرتے ہیں مگر یہ اس قدر نہیں ہونی چاہیے کہ ہم اولاد کی محبت میں اندھے ہوجائیں، اور گھر سے باہر ان کی سرگرمیوں پر نظر نہیں رکھ سکیں۔سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ہر بچے کا سال میں 2 بار ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے تاکہ دیر نہ ہو اور والدین کو پچھتاوے کا سامنا نہ کرنا پڑے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…