اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کی قیادت کے درمیان ہونے والے رابطے میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور ان ہائوس تبدیلی کی حکمت عملی
کو آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رابط ہوا ہے ،دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات بھی طے ہوگئی ہے ،شہبازشریف جے یوا ٓئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ائندہ چند روز میں اسلام آباد میں اہم ملاقات کریں گے ،ملاقات میں شہباز شریف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان ہائوس تبدیلی پر آمادہ کریں گے، ملاقات میں ان ہائوس تبدیلی کیلئے نمبر آف گیمز پر بات ہوگی، ملاقات میں حکومت کو پارلیمان کے اندر ٹف ٹائم دینے پر مشاورت ہوگی،شہبازشریف پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے بھی اہم ملاقات کریں گے ۔