جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

کورولش عثمان کی نئی قسط نہ آنے کی وجہ سامنے آگئی ،اب سیزن 3 کی قسط 14کب نشر کی جائے گی ؟ تاریخ کاا علان کر دیا گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کورلش عثمان ترکی کی ایک ایسی ڈراما سیریز ہے جو پاکستان میں بھی بہت مقبول ہے۔ہر ہفتے بدھ کے دن نشر ہونے والے ڈرامے کی نئی قسط 5 جنوری کو نشر نہیں ہوئی اور بری خبر یہ ہے کہ 12 جنوری کو بھی اسے نشر نہیں کیا جائے گا۔ڈرامے کی 78 ویں قسط نشر نہ ہونے کی وجہ کچھ اور نہیں کورونا وائرس کی وبا ہے

ڈرامے کی پروڈکشن کمپنی بوزداغ فلم کے ٹوئٹر پیج پر جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ نئی قسط نشر نہ ہونے کی وجہ بنا۔بیان میں بتایا گیا کہ کورلش عثمان اور اسی کمپنی کے ایک اور ڈرامے داستان کے سیٹس پر کچھ افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔اس تشخیص کے نتیجے میں دیگر افراد کے تحفظ کے لیے ان کی شوٹںگ کو روک دیا گیا اور کورلش عثمان اور داستان کی نئی اقساط تاخیر کا شکار ہوگئیں۔مگر اس کے ساتھ اچھی خبر یہ ہے کہ ٹوئٹ میں دونوں ڈراموں کی نئی اقسام کو نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی کیا گیا۔اس اعلان کے مطابق اب کورلش عثمان کی نئی قسط 2 ہفتے تاخیر کے بعد 19 جنوری کو نشر کی جائے گی جبکہ داستان اس سے ایک دن پہلے یعنی 18 جنوری کو نشر ہوگا۔خیال رہے کہ کورلش عثمان کو ترکی میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ڈراما تصور کیا جاتا ہے جو دیگر تاریخی ڈراموں کے مقابلے میں بھی سب سے زیادہ ریٹنگ حاصل کررہا ہے۔77 ویں قسط کا اختتام سنسنی خیز موڑ پر ہوا (ڈرامے کی کہانی بیان کرنے سے گریز کرتے ہیں تاکہ جن افراد نے اسے دیکھا نہیں ان کا مزہ خراب نہ ہو) اور اسی وجہ سے ناظرین نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔کورلش عثمان کے تیسرے سیزن میں اب تک عثمان کو اپنے حریفوں کے مدمقابل کافی مشکلات کا سامنا ہوا ہے اور اسی وجہ سے کہانی نے شروع سے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…