PTIنے سالانہ 9‘ن لیگ نے 5ارب ڈالرقرض اداکیا ٗ دستاویزات میں اہم انکشافات

10  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنے دورمیں اوسطاً سالانہ 9.174ارب ڈالر سود اورقرضے کی مد میں ادائیگی کی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے 5

سالہ دور میں اوسطاً سالانہ 5.414ارب ڈالر سود اور قرضے کی مد میں ادا کئے تھے، پی ٹی آئی حکومت نے اگست 2018 سےاکتوبر 2021تک 38.8 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ لیا جبکہ اسی عرصہ کے دوران پی ٹی آئی حکومت نے 29.815ارب ڈالر غیر ملکی قرضے واپس کئے۔دستاویزات کے مطابق اگست 2018سے اکتوبر2021تک 39مہینوں میں وفاقی حکومت نے 29.815ارب ڈالر اصل زر اور سود کی مد میں(اوسطاً9.174ارب ڈالر سالانہ) ادائیگیاں کیں۔ دستاویزات کے مطابق جولائی2013سے جون2018تک 5سال کے دوران مسلم لیگ (ن) نے 49.762ارب ڈالر غیر ملکی قرضے لئے جبکہ پانچ سالوں میں 27.071ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا۔ پانچ سالوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 22.691ارب ڈالر خالص قرضہ حاصل کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…