منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

گلوکار راحت فتح علی خان ساڑھے4سال بعد ممبئی پہنچ گئے

datetime 8  اگست‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح علی خاں بھارت یاترا کے لیے ساڑھے 4برس بعد ممبئی پہنچ گئے۔ایک طرف بالی ووڈ اورمیوزک انڈسٹری میں راحت فتح علی خاں کی آمد پر خوشیاں منائی جا رہی ہیں ، تو بہت سے گلوکاراورموسیقاران کی بھارت آمد سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے راحت فتح علی خاں جیسے عظیم فنکارکیخلاف بھارت کی عدالتوں میں چلنے والے مقدمات کے حوالے سے پیش رفت کے لیے بھارت آنے کی اجازت دی گئی ہے۔اسی لیے راحت کے ہمراہ مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے ان کے قانونی مشیران کی ٹیم بھی ان کے ساتھ ہے۔ اس دوران راحت فتح علی خاں بھارت کے اہم سرکاری اداروں میں پیش ہونگے۔ معروف موسیقار ساجد، واجد، شنکر مہادیون، پریتم سمیت دیگر نے ان کی آمد پرخوشی کا اظہار کیا ہے۔جب کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، شاہ رخ سمیت دیگر نے بھی راحت کی بھارت آمد کوخوش آئند قرار دیدیا ہے۔ دوسری جانب راحت پرعائد پابندی کے دوران بالی ووڈ میں نام کمانے والے گلوکاروں میں اس خبرکی وجہ سے کھلبلی مچ چکی ہے اور انھوں نے اس سلسلہ میں باقاعدہ ”اینٹی راحت“ مہم بھی چلانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…