جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

مری میں رش ہوا تو حکومت نے کریڈٹ لیا، اموات پر عوام کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)مری میں 3 روز میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہونے پر وفاقی حکومت نے عوام کی خوشحالی کا کریڈٹ لے لیا،21 لوگ جان سے گئے تو سرکار نے عوام کو ہی ذمے دار قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ موسم کا تعین

کیے بغیر بڑی تعداد میں مری پہنچ گئے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے عوام کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ اس معاملے پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے دو روز پہلے ہٹائے گئے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔فواد چوہدری نے 5 جنوری کو اپنے ٹوئٹ میں ایک لاکھ گاڑیوں کے مری میں داخلے کو عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔اس پر احمد جواد نے فواد چوہدری کا توئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو دو دن پہلے معیشت کی مضبوطی کا ذکر کر دیا تھا اور محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا تھا تو کل رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں کیا انھیں بھی معاشی اشاریوں میں شامل کر لیں؟‘انہوں نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا،کیونکہ جان تو اللہ کو دینی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…