پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مری میں شدید برف باری سے بند جھیکا گلی گھڑیال اور ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)مری میں شدید برف باری سے بندجھیکا گلی گھڑیال اور ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا،آرمی انجینئرز اور فرنٹیئرز ورکس آرگنائیزیشن ،ایف ڈبلیو او کے دستوں نے ڈوزرز اور دیگر ہیوی مشینری کے ساتھ یہ سڑکیں کھولیں۔ ہفتہ کو

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ فوجی دستے سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف رہے، مری میں موجود تمام وسائل کو متحرک کردیا گیا ،جھیکا گلی کلڈنہ روڈ بھی جلد کھلنے کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق برف باری میں پھنسے افراد کو آرمی پبلک سکول کلڈنہ میں چھت اورخوراک کیلئے منتقل کیا گیا ، ایف ڈبلیو او اور آرمی انجینئرز کے دستے اورمشینری سڑکوں کو کھولنے کیلئے متحرک رہے، روڈ زکھولنے کیلئے ڈوزر مظفرآباد سے منتقل کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹرپل ون بریگیڈ کے جوان بھارہ کہو میں روڈ کھولنے میں مصروف رہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے ملٹری کالج مری، جھیکا گلی، اے پی ایس کلڈنہ اور سٹیشن سپلائی ڈپوسنی بینک میں چار کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…