منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

آسٹریلیا نے نمبر ون ٹینس اسٹار جوکوچ کا ویزا منسوخ کردیا، ڈی پورٹ کرنے کافیصلہ

datetime 6  جنوری‬‮  2022 |

میلبور ن(این این آئی) آسٹریلیا نے کورونا کے سخت قوانین کو پورا نہ کرنے پر عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویز ا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے بدھ کو میلبرن پہنچے تو ائیر پورٹ حکام نے سربین ٹینس اسٹار کو ویکسین

سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔جوکووچ کو ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا تاہم ان کی ٹیم نے ویزے کی درخواست نہیں کی تھی جو ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔ٹینس اسٹار سے میلبرن ٹولامیرین ائیر پورٹ کے ایک کمرے میں ویزے کی حیثیت اور استثنیٰ کے ثبوت کے بارے میں 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تاہم کافی دیر انتظار کے بعد آسٹریلوی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہوناضروری ہے یا پھر ان کے پاس کسی آزاد پینل کے ذریعے استثنیٰ ہو۔آسٹریلوی بارڈر فورس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ جوکووچ آسٹریلیا میں داخلے کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے اس لیے ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن غیر ملکیوں کے پاس داخلے کیلئے جائز ویزا نہیں ہے یا جن کا ویزا

منسوخ کر دیا گیا ہے انہیں حراست میں لے کر آسٹریلیا سے نکال دیا جائیگا۔ واضح نہیں ہے نوواک جوکووچ آسٹریلیا میں رہیں گے یا نہیں البتہ ان کے وکلاء نے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے۔آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ قانون ، قانون ہے خاص طور پر جب ہماری سرحدوں کی بات آتی ہے، کوئی بھی ان قواعد سے بالاتر نہیں ہے۔ دوسری

جانب سربیا کے صدر آسٹریلیا پر برس پڑے اور ٹینس اسٹار کے ساتھ ناروا سلو ک کی مذمت کرتے ہوئے جوکووچ سے فون پر کہا کہ پورا سربیا آپ کے ساتھ ہے۔ دنیا کے بہترین کھلاڑی کے ساتھ نا روا سلوک کا معاملہ اٹھانے کے اقدامات کررہے ہیں ،عالمی قوانین کے تحت جوکووچ کو انصاف دلانے کے لیے لڑیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…