جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو سماعت کی کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا۔منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں جرح کا حق ختم کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر کے

جواب طلب کر لیا۔ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے بیان پر جرح کا حق ختم کرنے کے سیشن کورٹ فیصلے کے خلاف خواجہ آصف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو سماعت کی کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا۔خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کر دیا، یہ کیس 2012 کا ہے اور 2021 میں سوالات وضع کیے گئے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ کہتے ہیں کہ التواء عمران خان کی طرف سے ہوا؟ ہتک عزت کا کیس تو دو ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ دونوں فریقین کی جانب سے التواء لیا گیا،عدالت نے وزیراعظم سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ شوکت خانم ہسپتال سے متعلق الزامات پر وزیراعظم عمران خان نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے خلاف ہرجانے کا کیس دائر کیا ہے۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…