پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف قومی کرکٹر خوشدل شاہ نے شادی کرلی

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے 26 سالہ مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔خوشدل شاہ کی شادی کی تقریب خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہوئی جس میں معروف قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔مڈل آرڈر بیٹر کی شادی میں پاکستان کرکٹ ٹیم

کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، وسیم جونیئر، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان سمیت کئی فرسٹ کلاس کرکٹرز نے شرکت کی۔خوشدل شاہ کی شادی کی تقریب انتہائی سادہ تھی، جس میں ثقافتی رنگ نمایاں تھا۔خوشدل شاہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں، تاہم اس حوالے سے یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے کس سے شادی کی ہے۔یادرہے کہ خوشدل شاہ کا تعلق بنوں سے ہے ، انہوں نے 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، اس میچ میں وہ صرف 8 رنز بنا سکے تھے۔خوشدل شاہ نے پی ایس ایل سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ ان کی سب سے عمدہ کارکردگی لاہور قلندرز کے خلاف رہی تھی۔پاکستان سْپر لیگ کے سیزن 7 میں بھی وہ ملتان سلطانز کی نمائندگی کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…