جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا ٗ پولیس کا لاٹھی چارج ٗمتعدد سیاح شدید زخمی

datetime 2  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سال نو کی خوشیاں منانے ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا جب کہ سیاحوں کے ہجوم کو پولیس کے کچھ اہلکاروں نے پیچھے دھکیلتے ہوئے اچانک لاٹھی چارج شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سال2022 کو خوش آمدیدکہنے اورنئے سال کی خوشیاں

منانے ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا اور مال روڈ پر تل دھرنے کی جگہ نہ رہی جن میں بڑی تعداد منچلوں کی تھی جو ہر سال کی طرح اس باربھی نئے سال کا جشن منانے مری پہنچے تھے۔نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پولیس کی400 اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی نیو ائیر نائٹ کا آغاز ہوتے ہی سیاحوں کے ہجوم کو پولیس کے کچھ اہلکاروں نے پیچھے دھکیلتے ہوئے اچانک لاٹھی چارج شروع کر دیا جس سے سیاحوں میں شدید بھگڈر مچ گئی۔ متعددسیاح گر کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ مبینہ طور پر لاٹھی چارج کے دوران ایک سیاح اپنی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا جس کو بینظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمی ہونے والے زخمی سیاحوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری لایا گیا۔پولیس نے متعدد سیاحوں کو حراست میں بھی لے لیا، دھکم پیل سے کئی سیاح بے ہوش ہو گئے، بھگدڑ کے دوران متعدد سیاح قیمتی موبائل اور سامان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔اسسٹنٹ کمشنر مری محمد عمر مقبول، ایس پی صدرطارق، اے ایس پی مری احمد شاہ، ایس ایچ او مری راجہ رشید جی پی او کے آگے موجود تھے اور یہ بھی معلوم نہ ہو سکا کہ پولیس کو لاٹھی چارج کا حکم کس نے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…