جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک میں کچھ ہونے والا ہے، رحمان ملک

datetime 30  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سچ بات یہ ہے کہ پارلیمان کمزور ہوگئی ہے ملک کے حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں،اگر عمران خان صدارتی نظام چاہتے ہیں تو انہیں ماضی کی تاریخ کی طرح یاد کیا جائے گا،مہنگائی کا طوفان برپا ہے،ڈالر مزید بڑھے گاشہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو سزا ہوئی،کچھ ملزمان کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی،

نوڈیرو شوگر مل ریسٹ ہاؤس میں رحمان ملک نے کہا کہ ملک میں آئندہ کچھ دنوں میں کچھ بڑا ہونے والا ہے، چند ہفتوں میں پتہ چل جائے گا، انہوں نے نواز شریف بارے کہا کہ وہ فروری سے پہلے پاکستان واپس نہیں آئیں گے، دوسری جانب سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ اکرام اللہ افغانستان میں ہیں، وزارت داخلہ کو لکھا ہے،محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کرنے کے لیے پورا نیٹورک حرکت میں رہابیت اللہ محسود بھی محترمہ کے قتل میں ملوث تھا،ہماری قیادت کو نشانہ بنایا گیا،آصف علی زرداری کو جیل میں رکھا گیا،رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ سال کے ابتدائی سہہ ماہ مشکلات کے ہیں حالات دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، نواز شریف پاکستانی ہیں وہ کسی وقت آسکتے ہیں،رحمان ملک نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ وہ ضمانت لیکر آتے ہیں،میرا ذاتی خیال ہے کہ نواز شریف فروری سے پہلے نہیں آئیں گے،اگر میاں نواز شریف وطن واپس آبھی گئے تو فروری کے بعد آئیں گے،ملک کے معاشی حالات خراب ہیں،منی بجٹ لانے کی کوشش ہورہی ہے طاقتور ممالک اگر غلامی کا طوق پہنانے میں کامیاب ہوگئے تو ملک اور ایٹمی اثاثے خطرے میں پڑ جائیں گے،امید ہے کہ حکمران ایسا نہیں کریں گے،ادھار حاصل کرنے کے لیے ملک کی آزادی کو داؤ پر لگانا عقلمندی نہیں،ہماری پارلیمنٹ عوامی ایکشن لیتی تو کسی کو جرات نہیں ہوتا،انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے جو انکشافات کیے یہ پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی ہے،خودمختاری کے نام پر اسٹیٹ بینک کا فیصلہ نقصان دہ ہے،اسٹیٹ بینک والا فیصلہ رجیکٹڈ رجیکٹڈ اور رجیکٹڈ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…