جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم قائد کے ترقی یافتہ، ترقی پسند اور روادار پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان اوصاف کو اپنانے کی ضرورت ہے،پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور ان پر

قابو پانے کا واحد حل قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے،آئیے ہم ذات، مسلک اور عقیدے کی بنیاد پر اپنے اختلافات کو ختم کر کے متحد ہو کر کام کریں۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہاکہ یہ ہماری نسل اور ہمارے بچوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے جو قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا جہاں تمام شہری عقیدے کی آزادی، پیشہ اور مساوی مواقعوں کا حق رکھتے ہوں۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم کا بڑے چیلنجوں اور مخالفتوں کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ان کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا۔ انہوں نے کہاکہ مشکلات اور چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کی۔انہوں نے کہاک اس دن اپنے نوجوانوں پر زور دینا چاہتا ہوں کہ جناح کی ایمانداری، محنت،

استقامت اور ایک بڑے مقصد کے لیے لگن نے انہیں ہمارا عظیم لیڈر یعنی قائداعظم بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم قائد کے ترقی یافتہ، ترقی پسند اور روادار پاکستان کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان اوصاف کو اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ قائد کے وژن کے مطابق ہماری حکومت کرپشن سے پاک معاشرے اور غریب اور پسماندہ شہریوں

کی مدد کرنے والے نظام کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور ان پر قابو پانے کا واحد حل قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے۔،آج کا دن اسی جذبے سے اکٹھے ہونے کا دن ہے جس طرح ہمارے آباؤ اجداد تحریک آزادی کے دوران متحد ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آئیے ہم ذات، مسلک اور عقیدے کی بنیاد پر اپنے اختلافات کو ختم کر کے متحد ہو کر کام کریں۔انہوں نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق روئے زمین کی مضبوط ترین قوم بننے کی طاقت اور اتحاد عطا فرمائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…