جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

​او آئی سی اجلاس ، کئی وزرائے خارجہ اور وفود اسلام آباد پہنچ گئے

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

​ اسلام آباد (این این آئی)انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مرسودی ،بوسنیا اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ ڈاکٹر بسیرا ترکووچ اور سیف الدین عبداللہ ،قازقستان، کرغزستان اور اومان کے فود اسلام آباد پہنچ گئے ۔بوسنیا اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ ڈاکٹر بسیرا ترکووچ اور سیف الدین عبداللہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ

کی کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچے،وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے دونوں وزرائے خارجہ کا اپنے وفد کے ہمراہ استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوسنیا کے وزیر خارجہ بسیرا ترکووچ نے وزیراعظم عمران خان کو افغانستان مسئلے پراہم کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ مسائل پر بات کرنا انتہائی ضروری ہے اورمجھے لگتا ہے کہ یہ بہت بڑا اجتماع مشترکہ طور پر بہترین ممکنہ حل تلاش کرنے اور ایک مضبوط موقف کے ساتھ آنے والا ہے۔ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے او آئی سی کے خصوصی اجلاس کی میزبانی پر وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے میں بہت اچھی مثال قائم کی ہے کیونکہ وہ پہلے ہی تقریبا 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے اور انہیں ہر قسم کی امداد فراہم کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بروقت اوراہم ملاقات ہے جس میں امت مسلمہ

اکٹھی ہو کر افغانستان کے اہم مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے افغان عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس طرح کا ایک اہم اقدام کر رہا ہے۔دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں غیر معمولی

اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان، کرغزستان اور اومان کے وفود ہفتہ کو یہاں اسلام آباد پہنچ گئے۔او آئی سی کا افغانستان میں انسانی صورتحال پرخصوصی اجلاس کل اتوار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ویانا میں پاکستان کے سفیر آفتاب احمد کھوکھر نے قازقستان اور کرغزستان کے نائب وزرائے خارجہ نوری شیف شکرت اور

ایبک آرٹیک بائیف اور اومان کے سیکرٹری خارجہ الشیخ خلیفہ بن علی الحارثی کا استقبال کیا ۔انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مرسودی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کی وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے ہفتے کو اسلام آباد پہنچیں ، وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ان کا استقبال کیا۔اسلام آباد انٹرنیشنل

ایئرپورٹ پر او آئی سی کے رکن ممالک کے مندوبین کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،کانفرنس کا بنیادی مقصد جنگ زدہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری امداد اور وسائل کو متحرک کرنے کی ضرورت اجاگر کرنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…