اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

جب زیادتی کو روکنا ممکن نہ ہو تو اس سے لطف اندوز ہوں، بھارتی رکن اسمبلی کے بیان پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)کانگریس کے سینئر رہنماء رمیش کمار کے ریاستی اسمبلی میں زیادتی سے متعلق متنازع بیان نے بھارت میں ہلچل مچادی ہے۔گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کی اسمبلی میں کانگریس کے سینئر رہنما رمیش کمار کے اجتماعی زیادتی سے متعلق متنازع بیان پر

شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر اجلاس میں بحث جلدی ختم کرنا چاہ رہے تھے جبکہ ارکان کی جانب سے مزید وقت مانگا جا رہا تھا۔ ایسے میں کانگریس کے رہنما رمیش کمار نے کھڑے ہو کر بیان دیا کہ ‘جب زیادتی کو روکنا نا ممکن ہو تو لطف اندوز ہونا چاہیے’۔ان کے اس بیان پر اسپیکر اسمبلی سمیت ارکان نے قہقہے بھی لگائے تاہم بھارتی رہنما کے اس بیان سے بھارت میں ہلچل مچ گئی۔کانگریسی رہنما کے بیان کی پارٹی کے کئی ارکان نے مذمت کی ہے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، اداکارہ و یونین وزیر سمرتی ایرانی نے بھی نازیبا بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کانگریس سے رمیش کمار کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔اْدھر شدید تنقید کے بعد کانگریس رہنما نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…