پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کسٹمز کے مخبر کا اغوا و قتل، گرفتار ملزمہ چینی باشندے کی بیوی نکلی، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں کسٹمز انٹیلی جنس کے ایک مخبر کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں سابق ایس ایچ او سچل اور جعلی میجر کے ساتھ گرفتار ملزمہ فوزیہ ایک چینی باشندے کی اہلیہ نکلی۔مقدمے کی تفتیش کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے تفتیشی افسر راجہ عمر خطاب کی نگرانی میں پولیس کی خصوصی ٹیم کر رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مخبر فضل قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی

دستاویزات کی چھان بین کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ مسیحی برادی سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ ملزمہ فوزیہ نے 2018 میں چینی شہری لیان ژیگسن سے شادی کی تھی۔ملیر بلوچ محلہ گڈاپ کی رہائشی فوزیہ نے 11 مئی 2019 کو چینی باشندے سے شادی کی، نادرا کے ریکارڈ میں رجسٹریشن کرائی۔ملزمہ فوزیہ کا شوہر لیان ژیگسن چین چلا جاتا تھا تو وہ کراچی میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتی تھی۔راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار ملزمہ سابق ایس ایچ او سچل ہارون کورائی کی ٹیم میں ان کے ساتھ پولیس افسر بن کر جعلسازی کرتی رہی۔ملزمہ فوزیہ نے گرفتار جعلی میجر عثمان کیلئے بھی کام کرنے اور کئی غیر قانونی کارروائیوں اور وارداتوں کا اعتراف کیا۔پولیس حکام کے مطابق جعلی مقابلے میں قتل کیے گئے مخبر فضل کی لاش کی ہتھکڑی لگا کر ویڈیو ملزمہ فوزیہ نے بنائی تھی۔سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب کی نگرانی میں پولیس کی خصوصی ٹیم نے شواہد ملنے پر فضل قتل کیس میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، سابق ایس ایچ او سچل ہارون کورائی، فوزیہ، عثمان عرف میجر و دیگر ملزمان جیل میں ہیں۔کسٹمز کے مخبر فضل کو 17 جولائی کو پولیس موبائل میں سرجانی ٹائون میں واقع اس کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔مغوی فضل کی گولیاں لگی لاش اسی رات اسٹیل ٹائون کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی۔فضل کی مدد سے مئی میں کسٹم انٹیلی جنس نے 7 کروڑ روپے کی چھالیہ ضبط کی تھی، قبضے میں لیا گیا مال مبینہ طور پر عمران مسعود اور اس کے ساتھی وحید کاکڑ کا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…