بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

حب میں 60لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈرامائی واقعہ ،دکاندار نے قرضہ واپس نہ کرنے کے بہانہ بناکر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لسبیلہ(این این آئی) حب میں 60لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈرامائی واقعہ دکاندار نے قرضہ واپس نہ کرنے کے بہانہ بناکر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا سٹی پولیس نے تفتیشی رپورٹ جاری کردی۔ اتوار کے روز حب میں سٹی پولیس تھانے کے عین سامنے اسٹیل کے دکان میں 60لاکھ روپے کی ڈکیتی کا واقعہ رونما ہوا پولیس نے اطلاع ملتے ہی واقعہ تفتیش شروع کردی پولیس کے مطابق سٹی تھانے کے

سامنے اسٹیل کے دکان میں سے 60 لاکھ روپے کے ڈکیتی کے واقعہ کے متعلق دوکان مالک نے پولیس کو رپورٹ دیا کہ میں دوکان میں موجود نہیں تھا میں کراچی میں تھا مجھے دوکان میں کام کرنے والے ملازم نے فون کرکے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دوکان میں داخل ہوکر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 60 لاکھ روپے نقد موبائل فون لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئیجس پر قائم مقام ایس ایچ او حب سٹی نے دوکان مالک کے اطلاع کے بعد تفتش کے لئے دوکان پہنچ کر تفتش شروع کردی دوکان پر موجود ملازم نے بتایا موٹر سائیکل سوار ہمیں یرغمال کرکے اسلحہ زور پر پیسے موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تو میں پڑوس میں موجود دوکاندار سے موبائل فون لیکر واقعے متعلق دوکان مالک کو فون کرنے اطلاع دی دوکان میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے بند تھے معلوم کیا تو پولیس کو بتایا گیا دو دن قبل سی سی ٹی وی خراب ہوگئے مگر جب ڈیوائس اور ریکارڈ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈیوائس سے دو گھنٹہ قبل تار کاٹ دی گئی ہے پولیس کو سی سی ٹی وی کے متعلق فراہم کردہ مشکوک لگے تو پولیس نے تھانے کے سی سی ٹی وی کیمرے بھی چیک کئے تھانے کے لگے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ریکارڈ چیک کیا گیا تو اس واقعے وقت دوکان مالک دوکان کے باہر ہی موجود نظر آرہے تھیپولیس نے شک میں مزید اضافہ ہوا تو فیصلہ کیا دوکان میں موجود ملازم کو شامل تفتش کیا جائے تو ملازم کو جب شامل تفتش کیا تو ملازم نے اعتراف کیا کہ دوکان کے مالک کو اسٹیل مل والے کو قرضے واپس دینے تھے پیسے ہمارے پاس نہیں ہیں ہم یہ ڈرامہ رچا لیتے ہیں ملازم نے اپنا موبائل فون بھی خود چھپایا تھا پولیس کو بعد دوکان سے میں چھپایا گیا موبائل فون بھی نکال دیا جبکہ بتایا دوکان میں کوئی ڈکیتی کا واقعی پیش نہیں آیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…