اسلام آباد(این این آئی)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو عہدے سے ہٹا کر احسن یونس کونیا آئی جی مقرر کر دیا گیا۔قاضی جمیل الرحمان کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے احسن یونس کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا،احسن یونس کی خدمات پنجاب سے وفاق کی سپرد کردی گئی۔احسن یونس گریڈ 20 کے افسر ہیں،احسن یونس سی پی او راولپنڈی کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔