پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

19دسمبر کو اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس ہوگا، شا ہ محمود قریشی

datetime 6  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ 19دسمبر کو اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس ہوگا،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا ایجنڈا افغانستان ہے، افغانستان کی صورتحال پر فوری توجہ دینا ہوگی ،افغانستان کے حالات خدانخواستہ خراب ہوئے تو پاکستان سمیت پورا خطہ متاثر ہو گا، سانحہ سیالکوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے،

جو سیالکوٹ میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا،حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی،انتہا پسند سوچ کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے غیر معمولی اجلاس اور سیالکوٹ میں پیش آنے والے المناک واقعہ کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ 19دسمبر کو اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس ہوگا، مختلف ممالک کے خصوصی نمائندوں کو بھی دعوت دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا ایجنڈا افغانستان ہے، افغانستان کی صورتحال پر فوری توجہ دینا ہوگی تاکہ افغانستان کے انسانی بحران میں اضافہ نہ ہو۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں معاشی بحران پیدا ہوا تو مضر اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوکںنے کہاکہ افغانستان کے حالات خدانخواستہ خراب ہوئے تو پاکستان سمیت پورا خطہ متاثر ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ سیالکوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے، جو سیالکوٹ میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوںنے کہاکہ کوئی معاشرہ ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا، سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،118افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری سری لنکن وزیر خارجہ سے بات ہوئی، وزیراعظم کی سری لنکن حکومت سے بات ہوئی،سری لنکن حکومت پاکستانی اقدامات سے مطمئن ہے۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکن حکومت چاہتی ہے کہ ذمہ داروں کو سزا ملے،ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ ذمہ داران کٹہرے میں لائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے ساتھ معاشرے کو بھی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ جنونی کیفیت کے سامنے بند باندھنا ہوگا، حکومت اور عوام دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ انتہا پسند سوچ کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…