منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لانگ مارچ پورے ملک سے شروع ہوگا ،اسلام آباد منزل ہو گی، حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، رانا تنویر حسین

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے ( این این آئی) چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے ۔مریدکے میں اپنے فارم ہائوس پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما ئوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ

لانگ مارچ پورے ملک سے شروع ہوگا اور اسلام آباد منزل ہوگی ،مرکزی جلوس لاہورسے شروع ہوگا ۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے چیئرمین نیب کو طلب کیا تو نیب نے آپ کے بڑے بھائی رانا افضال کو طلب کرلیا تو انہوں نے کہا نیب جتنے مرضی حربے استعمال کرلے یا حکومت ہماری انکوائری کرلے ہم بلیک میل نہیں ہوں گے ،ہمیں دس گیارہ مرتبہ حکومتی سطح پر اور نیب کی طرف سے انکوائری اور نوٹسز کا سامنا کرنا پڑا ،ہماری تمام جائیداد وراثتی ہے ،ہمیں کچھ فرق نہیں پڑے گا ۔انہوں نے کہا حکومت سعودی عرب سے اربوں ڈالر لے کر بھی معیشت کا پہیہ نہیں چلا پائے گی، آنے والوں کو اس کا سود دینے میں پریشانی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم کا سر نیچا ہوگیا ،اسلام یا کوئی بھی مذہب ایسی درندگی کی اجازت نہیں دیتا ،پاکستانی قوم قتل کئے گئے منیجر کی فیملی اورسری لنکا کے عوام کے سامنے شرمندہ ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…