اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا نے بھی سانحہ سیالکوٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔سنتھ جے سوریا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ جو کچھ پاکستان میں ہوا وہ بہت ہی حیران کن ہے اور میری دلی ہمدردی متاثرہ
خاندان کے ساتھ ہے۔سابق سری لنکن کپتان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا لیکن مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ واقعے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔اس سے قبل سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سانحہ سیالکوٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین ہے عمران خان ذمہ اروں کوکٹہرے میں لائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے۔وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کی عوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں، کوئی غلطی نہیں ہوگی، ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا ہوگی۔