اسلام آباد(این این آئی)وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اب 25 دسمبر سے کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاء اللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہوگا، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان کراچی آکر منصوبے کا افتتاح کریں گے