پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

افغان مائیں اپنے بچے بیچنے پرمجبور،دنیا مدد کرے،معید یوسف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان تک امداد پہنچانے کے لیے زمینی اور فضائی پل بننے کے لیے تیار ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ افغانستان میں خوراک اور

ادویات کی شدید قلت ہے۔ افغانستان میں ضروریات زندگی حاصل کرنے کیلیے مائیں بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کو امداد کیلئے پاکستان نے فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش کی ہے۔افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ دنیا کے تمام ممالک کو بھی 35 ملین افغان مرد، خواتین اور بچوں کا سوچنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے۔ بین الاقوامی تنظیمیں افغانستان میں ہیلتھ ورکر زکی معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…