اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

2022 کے اوائل میں چاند کے مدار کا چکر لگانے کی سعی کریں گے، ایلون مسک

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )معروف امریکی صنعتکار ایلون مسک نے کہاہے کہ ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے تیار کردہ راکٹ اگلے سال کے اوائل میں چاند کے مدار کا چکر لگانے کے کوشش کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے امریکا کی نیشنل اکیڈمیز اسپیس اسٹڈی بورڈ

کے اجلاس کے موقع پر خطاب میں کہا کہ ہم دسمبر میں کچھ ٹیسٹ مکمل کریں گے جس کے بعد حتمی فلائٹ جنوری میں لانچ کی جائے گی۔مسک کا کہنا تھا کہ پہلی فلائٹ میں بہت سے خطرات درپیش ہوں گے جن کے سبب کامیابی کے امکانات کم ہیں مگر مجھے امید ہیکہ ہمیں چاند پر انسان کی دوبارہ واپسی کے مشن میں خاطر خواہ کامیابی دیکھنے کو ملے گی۔امریکی صنعتکار کے مطابق رواں سال کے آخر تک امریکی انتظامیہ سے خلائی مشن کی اجازت لے لی جائے گی۔ایلون مسک کے مطابق کامیاب پرواز کی صورت میں جنوری کی کامیابی کی صورت میں 2022 کے دوران ایک درجن یا اس سے زائد خلائی مشن مکمل کئے جائیں گے۔امریکی اسپیس ایجنسی ناسا نے اپنے آرٹیمس پروگرام کے تحت اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ کو چنا ہے کہ 2025 تک انسان کی چاند پر واپسی کو ممکن بنایا جا سکے۔مگر ایلون مسک کے خیال کے مطابق وہ دنیا کا سب سے بڑا راکٹ تیار کر یں گے جو کہ کہیں زیادہ تعداد میں لوگوں کو نظام شمسی کے کسی بھی مقام تک لے جانے کے قابل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ زمین سے انسانوں کی ہجرت اور دوسرے سیاروں پر رہائش کو یقینی بنانے کے لئے میرے خیال میں ہمیں 1000 بڑے راکٹوں کا استعمال کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…