منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے کشمیری رہنماسکون محسوس کرتے ہیں ،کشمیری رہنماءنے بتادیا

datetime 3  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمےر مےں جموں و کشمیر محاذِ آزادی کے سرپرست محمد اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ آرمڈ فورسز سپےشل پاورز اےکٹ جیسے کالے قوانین نے بھارتی فوجےوں کو اور دلیر بنادیا ہے اورعلاقے مےںبڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی وجہ سے عدم تحفّظ اور بے یقینی کی کیفیت پیدا ہوئی ہے۔ محمد اعظم انقلابی نے کہا کہ پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے کشمےری افتخار اور سکون محسوس کررہے ہیں اور کشمیریوں کے اِس ملّی رُجحان کو بزورِطاقت ختم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ11 اگست2008ءکو مظفر آباد کی طرف مارچ کرتے ہوئے شہےدہونے والے حرےت رہنما شیخ عبدالعزیز اور دوسرے شہداءکو ان کی برسی پر شاندار خراج عقےدت پےش کےا ہے جن کو بھارتی فورسز نے اوڑی کے مقام پر شہید کےا تھا۔ سرےنگر سے جاری اےک بےان مےںمحمد اعظم انقلابی نے کہا کہ حرےت رہنماﺅں سید علی گیلانی اور میرواعظ عمرفاروق نے مظفرآباد چلو کی کال دی تھی ۔شیخ عبدالعزیز ، شبیراحمد شاہ ،نعیم احمد خان اور پیرسیف اﷲکی قےادت مےں حریت پسندوں کا ایک قافلہ سوپور سے روانہ ہو اِ اور بھارتی فوج اور پولےس نے اُوڑی میں اس پُرامن جلوس کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتےجے مےں دس حرےت پسند شہید اور 100 کے قرےب زخمی ہوئے۔شہےد ہونے والوں مےں شیخ عبدالعزیز بھی شامل تھے۔ اِنہوں نے کہا کہ اب تک چھ لاکھ فدائین کشمےر آزادی کے مطالبے کی پاداش مےں شہےد ہوچکے ہےں جن میں مقبول بٹ، افضل گورو، میرواعظ مولوی فاروق، ڈاکٹر قاضی نثار، خواجہ عبدالغنی لون، ایس حمید، ڈاکٹر غلام قادر وانی، ایڈووکیٹ حسام الدّین، جلیل اندرابی، شمس الحق، مقبول الہٰی، جنرل اشفاق مجید وانی اور مولانا شوکت شاہ جےسے رہنما شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے علاقے مےں پتھری بل، گاو ¿کدل اور چھٹی سنگھ پورہ جےسے دردناک مناظرمتعدد بار دہرائے اور بھارت کا ہر ایک فوجی جنرل ڈائر کا کردارادا کرنے کیلئے بیقرار رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…