منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

”اتنی کُٹ پڑے گی کہ یاد رکھو گے” وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پرملک بھر میں ہنگامہ برپا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اوروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران پی ڈی ایم کو خبردار کیا کہ وہ لانگ مارچ کا خیال اپنے دل سے نکال دیں ورنہ اسلام آباد میں انہیں مار پڑے گی۔انہوں نے

خطاب کے دوران ان الفاظ میں کہا کہ میرا آخری پیغام سٹیٹس کو کی ان قوتوں کے نام ہے جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے۔ ان پی ڈی ایم والوں کو، ان کے سہولت کار جو میڈیا میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہ دیکھو سامنے میرے یہ اسلام آباد کے عوام کا جذبہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کرنے کیلئے سوچنا بھی نہ، ادھر آ گے تو اتنی کٹ پڑے گی کہ یاد رکھو گے۔وفاقی وزیر اسدعمر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے کہا کہ جنرل کا بیٹا اسلام آباد میں ایک جنرل کی زبان بول رہا ہے۔ 12 مئی کئی جنرل مشرف اور اس 12نومبر کی اسد عمر کی تقریر کا موازنہ کیا جائے۔تجزیہ کار ریما عمر نے کہا کہ یہ جینٹل اور تحریک انصاف کا پڑھا لکھا چہرہ ہیں۔مظہر عباس نے کہا کہ اسد عمر کا بیان افسوس ناک ہے یہ تو کھلی ایف آئی آر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان کے خلاف پی ایف یو جے17 نومبر کو لانگ مارچ کی کال دیگی۔ انہوں نے کہا کہ اس سب کو روک لیا جائے کیونکہ ہم لوگ فوجی آمروں، سویلین حکمرانوں اور پریشر گروپس کا فاشزم دیکھ چکے ہیں۔صحافی اور وی لاگر اسد علی طور نے کہا کہ وفاقی وزیر صرف لمبے ہیں اور کچھ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…