اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آئندہ کوئی حکومت کسی شہری کو زمین بیچنے پر مجبور نہیں کرسکے گی، اسلام آباد میں کئی دہائیوں سے ظلم ہورہا تھا،
جس کو زمین دی، الاٹمنٹ نہیں دی،نواز شریف بیٹوں اور سمدھی سمیت بھاگ گئے ہیں،عوام کا پیسہ لندن فلیٹوں کے لیے نہیں یہ پیسے عوام کیلئے ہیں، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں جو کرناکرلو ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یقین تھا کہ دیانتدار وزیراعظم ہوگا تو کالا قانون ختم ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خان جھکا نہیں نہ ڈرا، پہلے مودی نے للکارا تو دو جہاز گرائے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف بیٹوں اور سمدھی سمیت بھاگ گئے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ عوام کا پیسہ لندن فلیٹوں کے لیے نہیں یہ پیسے عوام کے لیے ہیں، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، الحمداللّٰہ ساری دْنیا سے بہتر معیشت چل رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احساس راشن کارڈ ہر دوسرے سے تیسرے گھرانے کو دیا جائے گا، مہنگائی پہلی دفعہ نہیں ہوئی، آپ کا لیڈر درد رکھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کو بیماری قرار دیدیا۔