اسلام آباد (آن لائن) کورونا وبا میں کمی کے باعث این سی اوسی نے 10نومبر سے غیرملکی پروازوں کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، 5 نومبر سے پاکستان آنے والوں کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی، 6 سال اور زائد عمر والوں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے ٹریول پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق این سی اوسی نے 10اکتوبر سے نافذ سفری پابندیوں پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستان آنے والی پروازوں کی 10 نومبر سے مکمل بحالی نافذ العمل ہوگی۔سی کیٹگری کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ بی کیٹیگری کے مسافروں کا ٹیسٹ علامات کے بنیاد پر ہوگا، اسی طرح پاکستان میں آنے والی غیرملکی پروازوں کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیرملکی پروازوں کی مکمل بحالی 10 نومبر سے نافذ العمل ہو گی۔آرمینیا، بلغاریا، کوسٹا ریکا، عراق، میکسیکو کیٹیگری سی میں شامل، روس، ایران، جرمنی، ایتھوپیا، فلپائن، افغانستان کیلئے سفری پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔5 نومبر سے پاکستان آنے والوں کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اسی طرح 6سال اور زائد عمر والوں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔