جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شعیب اختر کیساتھ واقعہ بدتمیزی سے زیادہ کم ظرفی تھی، حسن نثار بھی پھٹ پڑے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ سابق کرکٹر شعیب اختر سے پیش آنے والا واقعہ بدتمیزی کا واقعہ سرکاری ٹی وی پر ہی ہوسکتا تھا۔ پاکستان میں افواہوں اور اسکینڈلز دونوں کی انڈسٹری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہرے بھرے درخت پر سرکار

لکھ دو درخت سوکھ جائے گاتو سرکاری ٹی وی پر یہ ہوسکتا تھا کیونکہ وہاں عام طور پر نالائق قسم کے ہیں۔ یہ بد تمیزی سے زیادہ کم ظرفی تھی جس طرح کی بھرتیاں ہوتی ہیں اسی طرح کی ظرفیاں ہوتی ہیں۔مجھے کرکٹ سے دلچسپی نہیں ہے مگر شعیب بحیثیت انسان اتنا خوبصورت آدمی ہے بہت نظم و ضبط والابہت نرم اور بھلا آدمی ہے جس کا کوئی حساب نہیں ہے میری کافی ملاقاتیں ہیں۔اسی طرح جاوید میانداد ہیں یہ قابل احترام لوگ ہیں جن کو اپنے ہیروز عزت کرنے کی تمیز نہیں ہے ۔اس شخص کو اس واقعے سے قبل کوئی جانتا بھی نہیں تھا اگر بندے سے کوئی غلطی ہوجائے تو اس کے لئے ظرف کی ضرورت ہوتی ہے میرے خیال میں وہ ڈھیٹ آدمی ہوگا جو اس نے معذرت نہیں کی۔میری سمجھ میں نہیں آتی ہے کہ شعیب اختر کو آف ایئر کیوں کیا ہے شعیب کو چاہئے کہ سرکاری ٹی وی کا کبھی رخ ہی نہ کرے مکمل بائیکاٹ کرے وزیراعظم نے یہ اچھا نوٹس لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…