پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی نے کامیاب جوان کی کامیاب کہانی ٹویٹ کر دی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)ملک بھر میں وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرضوں کی آسان ترسیل کا عمل جاری ہے۔وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملتان کے نوجوانوں کو اپنا کاروبار کرنے کے لئے اب تک 858.3 ملین روپے کے قرضے دیے جا چکے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کامیاب جوان کی کامیاب کہانی ٹویٹ کر دی جس کے مطابق ملتان سے تعلق رکھنے والی خاتون اریبہ نے کامیاب جوان پروگرام کے توسط سے قرض حاصل کرکے اپنا بیوٹی پالر کھول لیا ۔اریبہ نے بتایا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار چلانا میرا خواب تھا جو کہ وسائل کی کمی کے باعث پورا ہوتا دکھائی نہ دیتا تھا،اپنا کاروبار کامیابی سے چلا کر اپنے خاندان کا سہارا بن گئی ہوں۔ میرے کاروبار کے وسیلے سے بہت سی خواتین ملازمت حاصل کرکے اپنا روزگار کما رہی ہیں۔ میں کامیاب جوان پروگرام اور نیشنل بنک اف پاکستان کی شکرگزار ہوں جن کی وجہ سے آج میرا مستقبل محفوظ ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوجوانوں کی تعمیر و ترقی میں حکومت نمایاں کردار ادا کر رہی ہے،وزیرِاعظم عمران خان نوجوانوں کو پاکستان کا قیمتی ترین اثاثہ مانتے ہیں،نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی سے ہی ملک کی ترقی و کامرانی ممکن ہے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلا تفریق ملک بھر کے نوجوانوں میں صرف میرٹ کی بنیاد پر آسان شرائط پر قرض تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…