پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

برطانیہ کا یکم نومبر کو اپنی کورونا سفری ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکالنے کا فیصلہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)برطانیہ کے ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شیپس نے کہا ہے کہ وہ یکم نومبر کو اپنی کورونا سفری ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیں گے جس کے بعدغیر ملکیوں کے انگلینڈ جانے پر پابندی ختم ہو جائے گی ۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابقٹرانسپورٹ سیکرٹری

گرانٹ شیپس نے کہا کہ فہرست میں شامل باقی 7 ممالک کولمبیا، ڈومینیکن ریپبلک، ایکواڈور، ہیٹی، پاناما، پیرو اور وینزویلا کو یکم نومبر کو ریڈ لسٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔ان ممالک سے آنے والے افراد کو اب قرنطینہ ہوٹل میں 11 راتیں گزارنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور ان ممالک کے شہریوں کو اب انگلینڈ جانے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر ریڈ لسٹ کے زمرے کو برقرار رکھا جائے گا اور اگر کہیں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو اتو اس ملک کو اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت 30 سے زائد نئے ممالک اور خطوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا ویکسینیشن کو بھی تسلیم کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…