پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

سونے سے پہلے گانے سننے سے نیند برباد ہوجاتی ہے، تحقیق میں حیران کن انکشاف

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)امریکی ماہرین نے دو الگ الگ مطالعات سے ثابت کیا ہے کہ جو لوگ سونے سے پہلے گانے اور موسیقی سنتے ہیں انہیں ٹھیک سے نیند نہیں آتی۔عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ سونے سے کچھ دیر پہلے مدھر موسیقی اور نغمے سن لیے جائیں تو اچھی اور پرسکون نیند آتی ہے

لیکن اس تحقیق سے سامنے آنے والے نتائج اس خیال کے بالکل برعکس ہیں۔بیلر یونیورسٹی، ٹیکساس کے ڈاکٹر مائیکل اسکیولن اور ان کے ساتھیوں نے پہلے مطالعے میں 199 رضاکار بھرتی کیے جن کی اوسط عمر تقریبا 36 سال تھی۔ دوسرے مطالعے میں 50 رضاکار شامل ہوئے جن کی اوسط عمر 21 سال کے لگ بھگ تھی۔دونوں مطالعات میں رضاکاروں کو سونے سے کچھ دیر پہلے ان کے پسندیدہ گانے اور دھنیں سننے کے لیے کہا گیا، جس کے بعد ان میں نیند کے دوران دماغی سرگرمیوں اور نیند کی کیفیت کا جائزہ لیا گیا۔گانے اور دھنیں سن کر سونے والے رضاکاروں میں سے اکثر نے کہاکہ جاگنے کے بعد انہیں یوں لگا جیسے وہ گہری نیند نہ سوئے ہوں۔بعض رضاکاروں نے یہاں تک بتایا کہ جو موسیقی انہوں نے سونے سے کچھ دیر پہلے سنی تھی، وہ سوتے دوران بھی انہیں اپنے کانوں میں گونجتی محسوس ہوئی جس سے ان کی نیند متاثر ہوئی اور آنکھ کھل گئی۔ڈاکٹر اسکیولن نے اعتراف کیا ہے کہ یہ نتائج عام خیالات کے بالکل برعکس ہیں جنہیں مزید کھنگالنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…