پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک کے احتجاج روکنے کیلئے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ ،رینجرز کو ضرورت پڑنے پر اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت

datetime 29  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) کالعدم تنظیم کا احتجاج روکنے کیلئے رینجرز کے اختیارات میں اضافہ کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں رینجرز کو مظاہرین کو روکنے کیلئے ضرورت پڑنے پر اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز بغیر

وارنٹ کسی بھی جگہ داخل ہو سکتی ہے اور ملک کیخلاف کسی سرگرمی میں ملوث ہونے کے شبہ میں کسی کو بھی گرفتار کرسکتی ہے۔رینجرز کسی بھی جگہ سے ہتھیار اور دیگرسامان قبضے میں لے سکتی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں اور خطرہ ثابت ہونے والوں کیخلاف مقدمات درج کروا سکتی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز کو اختیار ہے کہ کسی بھی ایسے شخص کے خلاف گولی چلانے کا حکم دے جس سے ریاست و عوام کو جان ومال کا خدشہ ہو، اس شق کا اطلاق تب ہوتا ہے جب ریاست کو امن و امان کا سنگین مسئلہ درپیش ہو، آئین کے سیکشن 147کے تحت اس وقت رینجرز کو پنجاب پولیس کے اختیارات حاصل ہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 5 کے تحت بھی رینجرز کو اختیارات دیئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…