بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مناسک حج کا اہم مقدس میدان عرفات دنیا کا گرم ترین مقام بن گیا ٗ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ معظمہ میں مناسک حج کا اہم مقدس میدان عرفات ان دنوں دنیا کا گرم ترین مقام بن گیا ہے جہاں تازہ ترین درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ

گزشتہ روزمکہ معظمہ میں گرم ترین دن گذرا۔ دن کے وقت سورج کی تپش عروج پر رہی جب کہ رات کا موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔ شمالی اور جنوب مغربی علاقوں میں رات ٹھنڈی ہو گی۔المسند نے موسم پر معلومات شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ کا حوالہ دیا ویب سائٹ کی معلومات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب دنیا کے گرم ترین علاقوں میں شامل رہا جب کہ مکہ معظمہ اور عرفات کا درجہ حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ عرفات مقامات مقدسہ میں وہ واحد مقام ہے جو حدود حرم سے باہر واقع ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کے اطراف میں میدان عرفات کمان کی شکل میں ہے۔ میدان عرفات مکہ اور طائف کو ملانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔ یہ مقام مکہ مکرمہ سے 22 کلو میٹر، منی سے 10 اور مزدلفہ سے 6 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…