جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کر گئے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ، رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر پرویز ملک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ کل منگل صبح دس بجے ادا کی جائے گی، پرویز ملک کے انتقال کے سوگ میں پنجاب کاتنظیمی اجلاس ملتوی کر دیا گیا جبکہ لاہور تنظیم کی سر گرمیاں بھی معطل کر دی گئیں،مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف ، صدر شہباز شریف ،

مرکزی نائب صدر شاہدخاقان عباسی ،سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،نائب صدر مریم نواز ، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ،پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان، جنرل سیکرٹری اویس لغاری اوردیگر نے پرویز ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی ایک وفاداراورمخلص رہنما سے محروم ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کوگزشتہ روزدل کا دورہ پڑاجس پر انہیں نجی ہسپتال لے جایا گیا مگروہ جانبر نہ ہو سکے ۔ پرویز ملک طویل عرصہ سے علیل تھے اور اسی بناء پر انہوں نے لاہور کی ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت بھی کی تھی تاہم قیادت کی ہدایت پر وہ اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ پرویز ملک کے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے عزیز وا قارب ،مسلم لیگ(ن) کے رہنما اورکارکنان ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ،رہائشگاہ پہنچنے والے کارکنان دہاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔ کارکنا ن کا کہنا تھاکہ پرویز ملک صرف لاہور کے صدر ہی نہیں بلکہ ہمارے لئے والد کی طرح تھے اور ان کے انتقال سے ہم یتیم ہو گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پرویز ملک 18 نومبر 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد آسٹن

یونیورسٹی برطانیہ سے بی ایس سی انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔ پرویز ملک پانچ مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ پرویز ملک 1997 سے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اب بھی رکن قومی اسمبلی تھے۔ پرویز ملک پرویز کا شمار مسلم لیگ (ن) کے جانثار اور وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔پرویز ملک لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بھی صدر رہے۔

انہوں نے پارٹی صدر کی ہدایت پر ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا بھی انتظام کر رکھا تھا۔بتایا گیا ہے کہ پرویز ملک کی صاحبزادی کی بیرون ملک سے واپسی پر ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ پرویز ملک کی نماز جنازہ کے لئے آج منگل صبح دس بجے کا وقت مقررکیا گیا ہے جو ان کی رہائشگاہ 142ای گلبرگ تھری سے ملحقہ کرکٹ گرائونڈ میں ادا کی جائے گی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اورصدر شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک نہایت قابل، وفادار، بہادر، مخلص رہنما اور نہایت اچھے انسان سے محروم ہو گئی ہے،پرویز ملک ایک مخلص بھائی، دوست اور ساتھی تھے، ان کی رحلت بڑا نقصان ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن)سے ان کی وابستگی، وفاداری اور محبت و اعتماد کا تعلق مثالی رہا

،ملک، جمہوریت اور عوام کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،وہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کی کمی پوری نہیں ہو سکے گی ،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پارٹی کے دیگر رہنمائوں شاہدخاقان عباسی ،احسن اقبال ،اسحاق ڈار،مریم نواز ،حمزہ شہباز ،رانا ثنااللہ خان ،اویس لغاری ، عطا اللہ تارڑ،عظمیٰ بخاری

،پرویز رشید،رانا تنویر حسین ،خواجہ سعد رفیق ، خواجہ سلمان رفیق،رانا مشہوداحمد، میاں مرغوب ، میاں جاوید لطیف، انجینئر خرم دستگیر ،تہمینہ دولتانہ، سائرہ افضل تارڑ،بلال یاسین ، خواجہ عمران نذیر ،برجیس طاہر سمیت دیگر رہنمائوں نے پرویز ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پرویز ملک کی ملک ،جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

رہنمائوں نے کہا کہ پرویز ملک مسلم لیگ (ن) کا اثاثہ اور قائد نواز شریف کے دیرینہ اور باوفا ساتھی تھے، انہوں نے انتہائی مشکل او رنا مساعد حالات میں بھی پارٹی کا علم بلند رکھا ۔پرویز ملک کی شخصیت پارٹی میں نہایت ملنسار ، قابل، وفادار، بہادر اورمخلص رہنما کی حیثیت سے تھی۔رہنمائوں نے مزید کہا کہ پرویز ملک کے انتقال سے پارٹی نے ایک نہایت قابل، بااعتماد، اور جانثار ساتھی کھو دیا،وہ

پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پرویز ملک کے انتقال کے سوگ میں پنجاب کے تنظیمی اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا جبکہ لاہور تنظیم کی سر گرمیاں بھی معطل کر دی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…