ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کے بعد ان کی بڑی بیٹی کو پورے اعزاز کے ساتھ پاکستان کا پرچم پیش کیا گیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ٗ مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں ادا کی گئی ۔ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ کی امامت پروفیسر ڈاکٹر محمد الغزالی نے کرائی جس میں قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے علاوہ ، کابینہ اراکین ،اراکین پارلیمنٹ ،سول اور

ملٹری حکام اور بڑی تعداد عوام نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی اور نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے بعد 10 اکتوبر اتوار کی صبح 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔جنازے کے وقت اسلام آباد میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث عوام کو جنازہ گاہ پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس کےبا وجود عوام کی بڑی تعداد اپنے قومی ہیرو کو الوداع کہنے کے لیے فیصل مسجد پہنچی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے جسدِ خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا اور نماز جنازہ سے قبل انہیں پاک فوج کے دستے کی جانب سے سلامی بھی دی گئی۔اس موقع پر فیصل مسجد کے اطراف اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔نماز جنازہ میں شرکت میں وفاقی دارالحکومت کے قریبی شہروں سے بھی عوام کی بڑی تعداد پہنچی ،بعدازاں ڈاکٹر عبد القدیر خان کی پورے سر کاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کے بعد ان کی بڑی بیٹی کو پورے اعزاز کے ساتھ پاکستان کا پرچم پیش کیا گیا۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل عرصے سے

علیل تھے اور طبیعت بگڑنے پر انہیں صبح سویرے اسلام آباد کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے تمام اراکین کو محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی ہدایت کی تھی۔وزیر داخلہ اسد عمر نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی نماز جنازہ میں آمد سے معلوم ہورہا ہے کہ یہ قوم اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتی۔ مسجد سے واپسی پر کم سے کم ایک میل تک لوگ مسجد کی طرف جاتے نظر آ رہے تھے جو رش کی وجہ سے وقت پر نہیں پہنچ سکے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…