جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قاتل روبوٹس دہشتگردوں کے ہاتھ لگنے سے قیامت برپا ہوگی: برطانوی سائنسدان

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک )برطانوی سائنس دان سٹیفن ہاکنگ اور ایپل کے شریک بانی سٹیووزنائیک سمیت دنیا کے اعلی ترین ٹیکنالوجی ماہرین نے قاتل روبوٹس کی تیاری کے خلاف سخت وارننگ جاری کی ہے۔تقریبا ایک ہزار ٹیکنالوجی سربراہان نے ایک کھلے خط میں کہا انسانی مداخلت کے بغیر اپنے اہداف کے چنا کے لئے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے والے خود مختیار ہتھیار گن پاڈر اور ایٹمی ہتھیاروں کے بعد جنگ میں تیسرا بڑا انقلاب ہے۔ انہوں نے لکھا آج انسانیت کیلئے اہم سوال یہ ہے کہ آیا مصنوعی ذہانت پر مبنی ہتھیاروں کی عالمی دوڑ شروع کی جائے یا اسے شروع کرنے سے روکا جائے، خط میں مزید کہا گیا اگر فوجی طاقت رکھنے والے کسی ایک بڑے ملک نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ہتھیاروں کی تیاری شروع کی اتو ان ہتھیاروں کی عالمی دوڑناگزیر ہاجائے گی۔ ان سائنسدانوں کے مطابق آرنلڈ شوزینگر کی مشہور زمانہ ٹرمینیٹر سے ملتے جلتے خود کار قاتل مشینوں کا آئیڈیا بڑی تیزی سے سائنس فکشن سے حقیقت میں بدلتا جارہا ہے۔ خط میں بتایا گیا کہ اس طرح کے نظام کی تیاری اب دہائیوں کی نہیں بلکہ سالوں کی بات رہ گئی ہے، سائنسدانوں نے ان خود مختار ہتھیاروں کے دہشت گردوں، آمروں، جنگی سرداروں کے ہاتھ لگنے کی صورت کو قیامت جیسا ماحول قرار دیا ہے۔ خط میں آکر میں کہا گیا کہ کئی طریقوں سے اس مصنوعی ذہانت کو جنگی میدانوں میں انسانوں بالخصوص معصوم شہریوں کو بچانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…