اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے 2 ملزمان گرفتار، درجنوں پاسپورٹس، جعلی لیٹر ہیڈز و دیگر سامان برآمد

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بہادر آباد سے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیاہے،ملزمان کے قبضے سے درجنوں پاسپورٹس، جعلی لیٹر ہیڈز، اوکے ٹو بورڈ و دیگر سامان بھی برآمد ہواہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی بہاول اوستو کے حکم کے پر ایس ایچ او/انسپکٹر سٹیفن کراچی کی نگرانی میں ایک ٹیم جس میں سی منظور عباسی اور دیگر عملہ شامل تھا، تشکیل دی گئی اور کریک ڈائون کی مہم کے نتیجے میں غیر قانونی کام کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف مہم میں میسرز کاروان زائر الحسین ٹریول اینڈ ٹورسروسز، ایم-5 ، کرسٹل ہومز ، بلمقابل شرف آباد کلب ، بہادر آباد ، کراچی پر چھاپہ مارا گیا۔چھاپے کے نتیجے میں ملزمان عابد حسین ولد عبدالغفور اور احمر آفاق ولد آفاق احمد کو مقدمہ الزام نمبر 142/2021 زیر دفعہ 6 (1) (g) (h) پاسپورٹ ایکٹ 1974 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 420،468،471 کے تحت سب انسپکٹر منظور احمد عباسی نے درج کرکے گرفتار کر لیا۔ ملزمان عابد حسین ولد عبدالغفور اور احمر آفاق ولد آفاق احمد میسرز کاروان زائر الحسین ٹریول اینڈ ٹورز کے نام سے ملزم ارشد حسین ولد عبدالغفور کے ساتھ ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر دفتر چلا رہے تھے۔ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ مختلف ٹریول ایجنسیوں کے دیگر جعلی لیٹر ہیڈز ، وزیٹنگ کارڈ ، ڈاک ٹکٹ بشمول اوکے ٹو بورڈ اسٹیمپ اور آئی اے ٹی اے ڈاک ٹکٹ وغیرہ برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…