پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

شاہ رخ اور سلمان خان ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

datetime 31  جولائی  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سپر اسٹار سلمان خان یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ کے حکمران خانز کو ایک ساتھ فلموں میں دیکھنا فلم بینوں اور ہدایتکاروں کے لیے ہمیشہ خواب ہی رہا ہے جب کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ماضی میں فلم ”کرن ارجن“ اور ”ہم تمہارے ہیں صنم“ میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں نے ایک دوسرے سے اختلافات کے باعث دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔شاہ رخ خان اور سلمان خان نے آپس میں ماضی کے اختلافات ختم کرتے ہوئے دوستی کا سفر شروع کیا جب کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی دوستی کا دم بھرتے بھی نظر آتے ہیں تاہم اب دونوں اداکار فلم میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جب کہ دونوں اداکاروں نے فلم کے اسکرپٹ کو پسند بھی کیا ہے تاہم فلم کی کاسٹ کا باقاعدہ اعلان کچھ روز بعد کیا جائے گا۔واضح رہےکہ بالی ووڈ کے کنگ خان اور دبنگ خان نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم”ہم تمھارے ہیں صنم“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…