اسلام آباد(آن لائن)حکومتی اتحادی بھی عوامی مسائل حل نہ ہونے پر حکومت سے نالاں ہوگئے ۔قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی اتحادی جی ڈی اے نے حیسکو کے خلاف احتجاج کیا ۔جی ڈی اے کی ترجمان سائرہ بانو نے حیسکو کے خلاف پلے کارڈ ایوان میں لہرا دیا۔سائر ہ بانو نے کہاکہ حیسکو میں حکومتی سینیٹر مسلسل مداخلت کر رہا ہے،ہمارے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے، کرپشن عروج پر ہے،گورنر ہاوس سینیٹر کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ اس پر چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جی ڈی اے کے تحفظات دن دور کرنے کی یقین کرائی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے 15 دن میں ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔