بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

datetime 28  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے وزیراعلی مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمدعلی ایم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے

درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔عدالت نے درخواست کو ابتدائی سماعت میں ہی ناقابل سماعت قرار دے دیا، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے16ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر حلیم عادل شیخ اور ان کے وکلا عدالت میں موجود نہیں تھے۔حلیم عادل شیخ نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ 2013 میں مراد علی شاہ نے اپنی دوہری شہریت چھپائی ہے جس کے بعد انہیں سپریم کورٹ نے بھی نااہل قرار دیا تھا۔ اسکے بعد انہوں نے ایک ضمنی انتخاب میں حصہ لیا جس میں جھوٹا حلف نامہ جمع کروایا۔درخواست گزار کے مطابق مراد علی شاہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے جس کی وجہ سے وہ صادق الامین نہیں رہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ حلیم عادل شیخ کی درخواست قابل سماعت نہیں جبکہ اس حوالے سے سپریم کورٹ اپنا فیصلہ جاری کر چکی ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…