اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی سیریز نہ ہونے کے وجہ سے دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوس بٹلر کا بیان سامنے آگیا۔وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام کا دکھ سمجھ سکتے ہیں جو ٹیموں کا استقبال کرنے کے لیے بیتاب تھے۔میری چند کھلاڑیوں سے
بات ہوئ ہے جنہوں نے پی ایس ایل کھیلا ہے اور وہ پاکستان میں رہتے ہو بہت انجوائے کرتے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اُمید ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں ہمارے سیریز ہوگی اور میں پہلی دفعہ پاکستان میں کھیلوں گا۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے اس تاریخی دورے میں دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے تھے۔