اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے افغان صحافی بلال سروری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک بچی کی ویڈیو شیئر کی جو تیزی کیساتھ وائرل ہوئی اور صارفین کی جانب سے بچی کے انداز خوب سراہا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں لڑکی کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم ملک کی ترقی اور آئندہ نسلوں کیلئے بے حد ضروری ہے ۔ افغان لڑکی کا کہنا
تھا کہ یہی ایک موقع ہے ہم بھی اپنے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ، اللہ نے یہ موقع دیا اور عورتوں کو حقوق حاصل ہیں تو پھر طالبان کون ہیں جو ہمارے حقوق لیں ۔ آج کی لڑکیاں کل مائیں بنیں گی تو انہیں اپنے بچوں کی تربیت میں آسانی ہو گی ۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ میں صرف کھانے ، پینے ، سونے اور گھر میں رہنے کیلئے پیدا نہیں ہوئی بلکہ میرا حق ہے سکول جانا اور میں سکول جانا چاہتی ہوں ۔