اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار ٗ سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2021 |

لندن /اسلام آباد(این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد سوشل میڈیا پرکرکٹ کے مداحوں نے غصے اور مایوسی کا اظہارکیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ‘انگلینڈ’ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ’ ور اسی متعلق دیگر ٹرینڈز گردش کرتے رہے ۔ آن لائن میگزین خلیج میگ نے لکھا کہ پاکستان مستقبل کی ملکہ اور بادشاہ کے لیے تو محفوظ ہے لیکن کرکٹ ٹیم کے لیے نہیں۔

انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا۔انگلینڈ کے انکار سے کسی کو ورلڈ کپ بانوے کی یاد آگئی،جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو بائیس رنز سے شکست دی تھی۔کسی نے کہا کہ آئی سی سی میں دو گروپ واضح طور پر نظر آ رہے ہیں جو کرکٹ کیلئے اچھا نہیں۔شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ کھیلتے بھی تصویریں شیئر کی جارہی ہیں، جس پر کہا جارہا ہے کہ اگرپاکستان ایک محفوظ ملک نہ ہوتا تو یہ ایسے کرکٹ نہ کھیل رہے ہوتے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ بورڈ کی جانب سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر قومی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ یہ ا یک انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دورہ ختم کردیا۔انہوں نے کہا کہ کاش کہ دنیا پاکستان کے لوگوں کا کرکٹ کیلئے جذبہ اور محبت دیکھ سکے ، ہم آگے بڑھتے رہیں گے، پاکستان زندہ باد۔شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ

افسوسناک خبر ہے ،لیکن ہمیں مضبوط رہنا ہوگا، ہم دوبارہ واپس آئیں گے۔کامران اکمل نے لکھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ انتہائی مایوس کْن ہے، لیکن یہ سب نیوزی لینڈ کا کِیا دھرا جس کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بالکل الفاظ نہیں ہیں،کبھی نہ بھولیں کہ پاکستان کرکٹ زندہ رہے گی ، یہ ناصرف زندہ رہے گی بلکہ پھلے پھولے گی، پاکستان اور پاکستان کے لوگ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ورلڈ کپ جیتنے کا وقت ہے،اب وقت آگیا ہے کہ پی ایس ایل کا سب سے بڑا سیزن پاکستان میں ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…